سٹی ٹریفک پولیس کا لائل پور کی 112 ویں سالگرہ پر نایاب و تاریخی تصاویری نمائش کا اہتمام ،

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے لائل پور کی 112 ویں سالگرہ کے موقع پر نایاب اور تاریخی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کرنا ایک شاندار کارنامہ ہے جو قومیں اپنے ماضی کو یاد رکھتی ہیں وہی قومیں ترقی کی منازل درست سمت میں طے کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے دو روزہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی معلومات عامہ میں اضافہ کے لیے بھی احسن کارنامہ سرانجام دیا ہے جوقابل ستائش ہے چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے اس موقع پر کہا کہ لائل پور کی تاریخ اورثقافت کی حفاظت کے لیے یہ دوروزہ نمائش لگائی گئی جس میں انگریز راج سے لے کر آج تک ہونے والی تمام ترقی اوراس کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو تصاویر کی زبان میں شہریوں کے سامنے پیش کیا گیا جس سے ہر فرد مستفید ہو ا اور شہریوں کے دلوں میں اپنے شہر اور اس کی تاریخ سے محبت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا دور حاضر کی یہ اہم ترین ضرورت ہے کہ ہم اپنے ورثہ کو محفوظ بنائیں تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے دوروزہ تاریخی تصاویر کی نمائش لگائی گئی جس میں شہریوں کے بڑی تعداد کے ساتھ سٹوڈنٹس بھی اس نمائش سے بھر پور لطف اندوز ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے لگائی جانے والی اس نمائش میں لائل پور سے فیصل آباد تک کے سفر کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا جس میں جڑانوالہ سے لے کر تاندانوالہ اور شہر میں موجود تمام اہم شخصیات ، عبادت گاہوں اور مثالی عمارتوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی نایاب تصاویر پیش کی گئیں ان تاریخی اشیاء میں گردوارہ، سردار بھگت سنگھ، گھوڑ ا ٹرین کے علاوہ گھنٹہ گھر سمیت دیگر تمام اہم یادگاروں کی تصویر ی جھلکیاں پیش کی گئیں اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور شرکاء نے ایجوکیشن یونٹ کے انچارج وقاص علی اور اس کی ٹیم کی کاوشوں کو دل کھول کر سراہاجبکہ اس نمائش میں ٹریفک آگاہی کے لیے بھی مواد شہریوں میں تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :