لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید انتقال کرگئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:38

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید انتقال کرگئے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ان کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناصر سعیدصرف ایک کامیاب تاجر ہی نہیں بلکہ شریف النفس اور سلجھے ہوئے انسان بھی تھے جنہو ںنے کاروباری شعبے کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ان کی ناگہانی وفات پر سوگوار اور اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :