پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میںمختلف مقامات پرکاروائی

8ہوٹلوں ، ریستورانوں اورفوڈ پوائنٹس کے علاوہ دودھ دہی کی دکانوں، کیٹرنگ شاپس کو غیر معیاری ، مضر صحت کھانوں اور صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ ،نوٹس جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میںمختلف مقامات پرکاروائی کے دوران 8ہوٹلوں ، ریستورانوں اورفوڈ پوائنٹس کے علاوہ دودھ دہی کی دکانوں اور کیٹرنگ شاپس کو غیر معیاری اور مضر صحت کھانوں اور صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ نوٹس جاری کر دیئے فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بلال کالونی میں واقع فتح ریسٹورنٹ ، تنولی باربی کیواینڈ ٹکا ٹک اور غوثیہ ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، شمس آباد میں واقع کوئٹہ بسم اللہ ہوٹل، مدنی نان شاپ ، صوفی نان شاپ، نور کیفے،اور کوئٹہ سدابہارہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، فاروق اعظم روڑپر واقع جیلانی فوڈز اینڈ پارٹی پوائنٹ، الناز بریانی اینڈ فوڈ پوائنٹ اور مکہ کیٹرنگ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اورڈھوک کشمیریاں میں واقع سیلونہ ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر وارننگ نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :