نوازشریف کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں سنجیدہ کیسزچل رہے ہیں، پرویز مشرف

امریکی نومنتخب صدردنیاکے نئے تقاضوں اورحالات سے نابلدہیں ،ان کے مقابل ہیلری کلنٹن 15سال سے اسٹیبلشمنٹ کاحصہ رہی ہے، صدر آل پاکستان مسلم لیگ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) آل مسلم لیگ کے صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں سنجیدہ کیسزچل رہے ہیں ،وہ کسی چیزکی پرواہ کئے بغیرحکومت چلارہے ہیں ،امریکی نومنتخب صدردنیاکے نئے تقاضوں اورحالات سے نابلدہیں ،ان کے مقابل ہیلری کلنٹن 15سال سے اسٹیبلشمنٹ کاحصہ رہی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناکہ حکومت کشمیرکے ایشوکوعالمی سطح پراجاگرکرنے میں ناکام ہوئی ہے ،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی آوازپوری دنیامیں سنی جارہی ہے توآپ کوکیوںنہیں سناجارہاہے ،کشمیرکاایشوسلامتی کونسل کے ایجنڈے میں ہے ،یہ متنازعہ علاقہ ہے ،انہیں دہشتگرد نہ کہو،انہیں مجاہدین کے نام سے پکاراکرو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنیں چاہئیں ،ٹیکسٹائل ہماری بڑاسیکٹرہے ،امریکہ ہمارے ٹیکسٹائل کابڑاحصہ دارہے ،چین کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں جبکہ روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ،ڈونلڈٹرمپ کومثبت نظرسے دیکھتاہوں ،اس سے ملانہیں ہوں ،پرامیدہوں وہ اچھی توقعات پرپورااتریں گے ،تاہم وہ بالکل نئے خیالات سے نالاہیں ،ان کونئے ایشوکاعلم نہیں ہے ،ان کوعالمی مسائل کی کوئی تفصیلات نہیں وہ سٹیٹ کومنٹین نہیں کرتاپاکستان کاامریکی ریپبلکن پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ،وزیراعظم کوچاہئے کہ وہاں جاکراپنے مسائل پران کی توجہ مبذول کرائی۔(یاسرعباسی)