ڈپٹی کنونیر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق کی پریس کلب پرنیونیوزچینل کے احتجاجی ورکرزسے ملاقات

نیونیوزچینل کی بندش کوآزادی صحافت کے منافی ہے، ایم کیوایم پاکستان آزادی صحافت پریقین رکھتی ہے،خالدمقبول صدیقی ،امین الحق

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورسیدامین الحق نے پمراکی جانب سے نیونیوزچینل کی بندش کی پرگہری تشویش کااظہارکیااورکراچی پریس کلب پرنیونیوزچینل کے احتجاج میںشرکت کرکے ان سے یکجہتی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوںنے نیونیوزچینل کی بندش کوآزادی صحافت کے منافی قراردیااورکہاکہ ایم کیوایم پاکستان نے ہمیشہ آزادصحافت کے لئے آوازبلندکی ہے اوروہ ان کے حق کے لئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلندکریگی۔

انہوںنے پمرااوروفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ نیونیوز چینل کی بحالی کے لئے اپناکرداراداکریں۔اس موقع پراحتجاج پربیٹھے نیونیوزچینل کی انتظامیہ اوردیگرورکرزنے مشکل گھڑی میںساتھ دینے پرایم کیوایم کاشکریہ اداکیااوراپنے حق کے لئے نعرے بلندکیے۔