پولیٹیکل سائنس میں ایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ 9دسمبر کو ہوگا‘ یونیورسٹی آف بلوچستان کا اعلامیہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ان امیدواروں کو جنہوں نے پولیٹیکل سائنس میں ایم فل/پی ایچ ڈی کے لئے داخلہ فارم جمع کئے ہیں ان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کا انٹری ٹیسٹ بروز جمعتہ المبارک 9دسمبر 2016ء سہ پہر 3بجے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :