ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی کا مکران میڈیکل کالج کمپلیکس کی عمارت کا دورہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی نے مکران میڈیکل کالج کمپلیکس کی عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروس مکران ڈویژن ڈاکٹر اکبر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد شاہ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر سجاد بلوچ، پریونشن اینڈ کنٹرول آف بلائنڈنس کے پروفیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر جاوید شاہ اور دیگر اہلکار ان کے ہمراہ تھے۔

عارضی بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ عارضی بلڈنگ برائے میڈیکل کالج مکمل طور پر تیار ہے جس میں عارضی طور پر میڈیکل کالج کی کلاسز شروع کی جاسکتی ہیں جبکہ میڈیکل کالج کی زیرتعمیر مستقل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کمپلیکس کی عمارت کو تقریباً ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوںنے لپروسی ہسپتال تربیت میں جاری فری آئی کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر ایل آر بی ٹی اور محکمہ صحت بلوچستان کے ڈاکٹر آنکھوں کے مریضوں کا مفت آپریشن کررہے تھے۔

اس فری آئی کیمپ میں آنکھوں کے 32مریضو کامفت آپریشن کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی کی صدارت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے آئی یونٹ میں ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں اسلام آباد سے آنے والے فیڈیالوز فاؤنڈیشن کے کنٹری منیجر فاروق احمد اور کنسلٹنٹ ایوی سینا ڈاکٹر ہارون احمد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئی یونٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا گیا۔ فریڈ یالوز فاؤنڈیشن کے کنٹری منیجر فاروق احمد نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارا ادارہ آئندہ بھی بلوچستان میں آنکھوں کی بیماریوں کے حوالے سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اپنے دورے کے اختتام پر ڈی جی ہیلتھ بلوچستان مسعود قادر نوشیروانی نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکل کالج کی عارضی عمارت کلاسیں شروع کرانے کے لئے تیار ہیں اور وہ اس سلسلے میں وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور سیکریٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کو رپورٹ پیش کریں گے تاکہ میڈیکل کالج میں کلاسز کا جلد اجراء کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :