بلوچستان فنون و لطیفہ کا گہوارہ ہے،بلوچستان کے فنکار تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ، زیبا بختیار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) معروف پاکستانی فنکار زیبا بختیار نے بلوچستان کے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان فنون و لطیفہ کا گہوارہ ہے‘ یہ بات باعث مسرت ہے کہ انہیں بلوچستان کی خدمت کا موقع ملا ہے‘ فلمز اور ڈراموں کی مدد سے بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک پیدا کی جا سکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے نیب بلوچستان کے زیر اہتمام مختصر دورانیے کی فلمز کے مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔مختصر دوارنیے کی فلموں کیمقابلوں کا مقصد معاشرے سے کرپشن کے ناسور کا مکمل خاتمہ، عوام الناس میں اس لعنت کے خلاف شعور و آگاہی اور بدعنوانی کے خلاف رویوںاور اخلاقی مزاحمت کی شعوری تحریک کو پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار نے مقابلے میں حصہ لینے والی فلموں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام فلمیں معیاری اور تخلیقی ذہین کی عکاس تھی تا ہم انھوں نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہر صورت موجود ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا فلم ساز ، قلمکار اور پروڈیوسرز بد عنوانی کو موضوع بنا کر اصلاح احوال کے جذبے سے برائی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے نیب بلوچستا ن کی جانب سے منعقدہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فلم کو 70000 ہزار ، دوسری پوزیشن کو 50000 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی فلم کو 30000 ہزار روپے کا نقد انعام بد عنوانی کے عالمی دن 9 دسمبر2016کو دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :