کراچی،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سندھ اسمبلی سلیم جلبانی نے کمیٹی کا محکمہ خوراک سے متعلق اجلاس ورکنگ پیپر جمع نہ کرائے جانے کے سبب ملتوی کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سلیم جلبانی نے کمیٹی کا محکمہ خواراک سے متعلق اجلاس جو 5 دسمبر کو ہونے والا تھا محکمہ خوراک کی جانب سے ورکنگ پیپر مقررہ وقت پر جمع نہ کرائے جانے کے سبب ملتوی کردیا ہے اورمحکمہ خوراک کے اس رویہ پر انہوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :