مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کیوبن سفارتخانے کا دورہ

تعزیتی کتاب پر سابق کیوبن صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر اظہار افسوس قلم بند کیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:22

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کیوبن سفارتخانے کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ کیا وہاں تعزیتی کتاب پر سابق کیوبن صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر اظہار افسوس قلم بند کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار افسوس کیا اور کیوبا کے ایک بہترین لیڈر سے محروم ہوگئے۔ فیدل کاسترو ایک عظیم لیڈڑ تھے۔ ان کی قیادت میں کیوبا نے ترقی کی کیوبا اور پاکستان کے درمیان ان کے دور میں تعلقات مستحکم اور خوشگوار رہے ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :