آئیسکو نے مزید 47 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

آئیسکو نے مزید 47 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مزید 47 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آئیسکو کے ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن کی راولپنڈی سرکل سے 38 اور اٹک سرکل سے 09 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ (کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔

بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں اور واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلز بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان سروسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ صارفین آئیسکو کی ان سروسز پر بجلی چوری کی اطلاع، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر، زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :