ایبٹ آباد کے علاقہ کاکول میں 20سالہ نوجوان نے گھریلوتنازعہ پر خودکشی کرلی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:11

ْایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد کے علاقہ کاکول میں 20سالہ نوجوان نے گھریلوتنازعہ پر خودپر فائر کرکے خودکشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کاکول میں 20سالہ انعام اللہ نے گھریلو تنازعہ پر 30بور پستول سے اپنی کنپٹی پر فائر کرکے خودکشی کی۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ کینٹ موقع پر پہنچ آئے اورنعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :