غازی،ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں320گاڑیوں کے چالان کرکے ایک لاکھ 20ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کروادئیے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:11

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) تحصیل غازی ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں 320 گاڑیوں کے چالان کر کے ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کر کے رقم قومی خزانے میںجمع کروا دی گئی ۔ٹریفک پو لیس ذرائع کے مطابق پچھلے چھ سات ماہ سے ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکاروں کے انتھک محنت اور دیانتداری کی وجہ سے غازی میں ٹریفک کے نظام میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غازی غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ اور بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں او رموٹر سائیکلوں کا خاتمہ ممکن ہوسکا ہے۔

320بڑی چھوٹی گاڑیوں کو چالان کر کے ایک لاکھ بیس ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے گئے ہیں۔ان گاڑیوں میں زیادہ تعداد بغیر روڈ پرمٹ والی گاڑیوں کی ہے ، یہ گاڑیاں جن میں ٹیوٹا ہائی ایس سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوپی سے براستہ غازی ہوتے ہوئے راولپنڈی اور دوسرے اضلاع آتی جاتی ہیں جبکہ بڑ ی گاڑیاں ڈمپروں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو بھی چالان کر کے بھاری جرمانے کیے گئے ۔غازی شہر میں ٹریفک بحالی اور ون ویلنگ کرنے والے کم سن موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں خوش آئنداقدام ہے۔ فرض شناس ٹریفک پولیس اہلکاروں کی انتھک محنت کی وجہ سے غازی اور اس کے ساتھ منسلک درجنوں دیہاتوں کو جانے والی سڑکوں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :