176 مردانہ سبجیکٹ سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو بی پی ایس18 میں ترقی

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے صوبائی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں صوبہ بھر سے 176 مردانہ سبجیکٹ سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز کو بی پی ایس18 میں ترقی دے کر جبکہ 90 سبجیکٹ سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلزکے ٹرانسفر آرڈر جاری کر کے انہیں صوبہ کے تمام اضلاع میں مختلف ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کر نے کے اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ہزارہ ڈویژن کے 38 مردانہ سبجیکٹ سپیشلسٹ ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز شامل ہیں ۔