ا لپوری‘ باران رحمت کیلئے مساجد میں جمعہ کو اجتماعی دعا مانگی گئیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) شا نگلہ میں جا ری طویل خشک سالی جاری ، باران رحمت کیلئے ضلع بھی کے مساجد میں نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعا مانگی گئی، ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا کرنا چاہئے،خشک سالی سے انسانوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہے ۔خشک سالی کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے،بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور گردونواح میں گزشتہ تین ماہ سے جاری طویل خشک سالی جاری ہے،شانگلہ میں مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دعائیں مانگی گئی،طویل خشک سالی سے بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شانگلہ جو پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں صاف پینے کا پانی زیادہ تر چشموں سے میسر ہوتی ہے مگر طویل خشک سالی سے چشمے سوکھ گئی ہیں۔پانی کا قلت پیدا ہو گیا ہے۔خشک سالی سے لوگوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل گئی ۔بچوں اور بوڑھوں میں کھانسی زکام اورسینہ سمیت کئی بیماریاں لاحق ہو گئی ہے۔خشک سالی کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :