پشاور‘ سودی کاروبار میں ملوث 2 افراد گرفتار‘ مقدمہ درج

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں میں سودی کاروبار میں ملوث مزید 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سود خوروں کے خلاف مہم مزید تیز کرتے ہوئے تھانہ اغا میر جانی شاہ اور تھانہ ریگی کی حدود میں سودی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید2 افرادریاض ولد گل حسین سکنہ تو حید آباداورآیاز ولدشہباز سکنہ شاہی بالا کوگرفتار کرلیا جبکہ مزید کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے ۔

چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ضلع بھرکے ایس پیز ،ْ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کاروائیاں کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاگیا ہے حکام کے مطابق سودی کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :