سوات میں ہائیڈرل پاور جنریشن منصوبہ اے این پی حکومت کا شروع کردہ ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ مٹل تان سوات میں عمران خان نے جس ہائیڈرل پاور جنریشن منصوبے کا افتتاح کیا ہے وہ اے این پی کی صوبائی حکومت کا شروع کردہ ہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اس منصوبے کا افتتاح کر چکے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت نے قلیل المدت ،درمیانی مدت اور طویل المدت 24ہائیڈرل جنریشن منصوبوں بنائے تھے جن سے 3500میگا واٹ بجلی پیدا ہونی تھی تمام منصوبے پبلک سیکٹر میں بنائے گئے تھے۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے کے خالص بجلی منافع کی رقم ان منصوبوں کیلئے رکھی گئی تھی ۔زاہد خان نے کہا کہ عمران خان اے این پی کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں نہ لگائیں ۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ ہائیڈرل منصوبوںکو پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے پر پیڈوکے چیئرمین اور پیڈو بورڈممبران نے بد عنوانی کی وجہ سے استعفی دے دیئے تھے۔عمران خان ان منصوبوں پر لئے گئے ککس بیکس سے قوم کو آگاہ کریں۔زاہد خان نے کہا کہ ہائیڈرل منصوبوں میں بد عنوانی پر مستعفی ہونیو الے پیڈو چیئرمین اور ممبران بورڈ کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے سستی شہرت اے این پی کے منصوبوں کو اپنے نام کرنے سے حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :