پشاور ،کارخانوپیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ

بارودی مواد گندگی کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا ، دکانیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:05

پشاور ،کارخانوپیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) پشاورمیں کارخانوپیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کے گزرتے ہی بارودی مواد کا دھماکہ ، پولیس اہلکار محفوظ رہے ، مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کارخانوپیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کے گزرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ قریب کھڑی بس کو معمولی نقصان پہنچا۔ کارخانومارکیٹ جمعہ کے دن بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد گندگی کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا اور دہشتگرد پولیس موبائل کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :