مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے فیڈل کاسترو کی وفات پر کیوبا کے سفارتخانے جا کرتعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انقلابی رہنماء فیڈل کاسترو کی وفات پر کیوبن حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی غرض سے جمعہ کو اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے کیوبا کے انقلابی رہنماء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامور کیوبن رہنماء کاسترو کا نہ صرف کیوبا کے لوگ دل کی گہرائیوں سے عزت و احترام کرتے تھے بلکہ دنیا بھر میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے انکی ہمدردی نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیاہے۔

مشیر خارجہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ پاکستان کے عوام کیوبا کے انقلابی رہنماء کو انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے عظیم قربانیوں اور پاکستان۔کیوبا تعلقات کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔کاسترو نے ہنری کرسٹوفر ریو میڈیکل ٹیم پاکستان بھیجنے میں اہم کرادار ادا کیا جس نے 2005کے تباہ کن زلزلہ میں ریلیف کوششوں اور ایک ہزاروں پاکستانی ڈاکٹروں کوکیوبا میں تربیت دینے میں نمایاں خدمات سرانجام دی ۔

متعلقہ عنوان :