ڈپٹی میئر ذیشان علی نقوی نے گل دائودی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سیدذیشان علی نقوی نے کہا ہے کہ صحتمندانہ ماحول صحت مند سوچ کو جنم دیتا ہے اور پھول صحت مند ماحول میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، پھول قدرت کا ایک تحفہ ہیںاورجن کی دیکھ بھال کے لئے خاص توجہ درکار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ر وز اینڈ جیسمین گارڈن میں منعقدہ گل دائودی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی نے اسلام آباد ہار ٹیکلچر سو سائٹی کے اشتراک سے اسلام آباد کے شہریوں کے جما لیاتی ذوق کی تسکین کیلئے پھولوں کی اس نمائش کا انعقاد کیا ہے۔نظروں کو خیرہ کرنے والے اس نمائش کے اہتمام میں منتظمین نے نہایت نفاست کے ساتھ پھولوں کو سجانے کیلئے محنت کی ہے اورسی ڈی اے مستقبل میں بھی ایسی نمائشوں کا اہتمام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

پھولوں کی اس نمائش میں گل دائودی کی مختلف اقسام خاص ظور پر انٹر میڈیٹ، انکرڈ، ریفلیکس، سپرے، اینیمن ،پومپس،کورئین ہائبرڈ، سنگل فلور، اور سپائڈری فلاورکے علاوہ مختلف اقسام کے دیدہ زیب پھول مختلف انداز میں سجا کر نمائش کے لئے پیش کیے جا رہے ہیں۔پھولوں کی نمائش میں سی ڈی اے و ایم سی آئی کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کلب، پی ایم ایچ، سی ایم ٹی ڈپو سمیت دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں۔گل دائودی اور موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے روز اینڈ یاسمین گارڈن کا رخ کیا جس میں خصوصاً خواتین، سکولوں ، کالجوں اور یوننیورسٹیز کی طالبات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :