پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے ’’میں‘‘ سے باہر نکلنا ہوگا ،پرویز ملک

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے ’’انا‘‘ سے باہر نکلنا ہوگا، اس ’’انا‘‘ کی وجہ سے ہم نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے،وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالاء طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا،پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے،حکومت عوام کوصحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کل کا پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔

گذشتہ روز کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اور اسے پا تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جارہی ہے،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے،اور سب سے اہم یہ کہ صنعتی زون میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی،بہت جلد بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آ جائے گی،ن لیگ کی حکومت جب2013ء میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :