پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نو شہرہ میں تقریب تقسیم اسناد

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:50

نوشہرہ۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نو شہرہ میں پر-وقار تقریب تقسیم اسناد، تقریب میں پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں ایڈوانس ای او ڈی کورس مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرپختونخوا اختر علی شاہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نو شہرہ میں ایڈوانس ای اہ ڈی کورس مکمل کرنے پر تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آ ف پولیس/کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا اختر علی شاہ تھے۔اس موقع پر اے ائی جی بی ڈی یوشفقت ملک بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

سکول ڈائریکٹر نیا زمحمد خان یوسفزئی نے مہمان خصوصی کو سکول میں ر ٹریننگ کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اف پولیس کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبرنخوا اختر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں پولیس کے ایسی یونٹ سے مخاطب ہوں ۔ جس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور عوام الناس میں جو عد م تحفظ پیدا ہوا تھا دوبارہ تحفظ کا احساس دلایا۔ ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر شخص کی زندگی اورجان و مال محفوظ کر سکے ۔

اگر ریاست ایسی اقدامات میں ناکام ہو جا ئے تو عوام الناس عد م تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ تو ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہمارا پولیس اور باقی فورسز سپورٹ میں ہوتے ہیں ۔ اس با ت کی بے حد ضرورت ہے کہ پولیس کی استطاعت بڑھائی جائے اور صحیح معنوں میں پروفشنل ہو۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے جدید سہولیات سے مزین ٹیکنکل ٹریننگ سکو ل مو جو د ہیں ۔

جس سے پولیس کے تربیت یا فتہ آفسران عوام الناس کی بہترین خدمت کرنے کے قابل ہونگے اور موجودہ حالات کے مطابق دہشت گردی اور جرائم پر بہتر انداز میں قابو پانے کے قابل ہونگے ۔ مہما ن خصوصی نے خیبرپختونخواپولیس اور بم ڈسپوزلیونٹ کے قربانیوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھاجائے گا۔ انھوں نے کو رس کے شرکاء سے کہا کہ آپ جو کچھ یہاں سے سیکھ کرجارہے ہیں نہایت ضروری ہے کہ آپ فیلڈ میں اس سے استعفادہ حاصل کر یں اور اس کو عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے بروئے کا ر لائیں ۔ مہمان خصوصی نے BDUکے یا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔آ خر میں مہمان خصوصی نے تمام شرکاء کو کور س پاس کرنے پر انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :