ڈی پی او صوابی کا دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کادورہ،سکیورٹی کاجائزہ لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41

صوابی۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے ڈی ایس پی اعجاز آبازئی، ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ، ایس ایچ او ٹوپی فواد خان اور سکواڈ کے ہمراہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ملک آباد ،مینئی و دیگر حساس علاقوں کا دورہ کر کے وہاں سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او صوابی وہاں کے عوام کے ساتھ گھل مل کر علاقہ میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ،اور خصوصی طور پر دہشت گردی کی لپیٹ میں علاقوں کو پُرآمن بنانے میں عوام کو تعاون کرنے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ اس پیارے جنت نظیر جیسے علاقہ میں دہشت گردی اور جرائم سے دور رکھنا آپ لوگوں کی تعاون سے امن میں رہیں گے ،ہم سب ایک ہی قوم ہیں اور ملک کے رکھوالے ہیں اس لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکنہ طور تعاون دہانی کرکے آنے والے نسل کی کل کو پُر امن بنائیں ،انہوں نے کہا کہ آپ معزز لوگ ہیں یہ نہ کہ دہشت گردی کی وجہ سے سارے گاوں بدنام ہو جائے ،علاوہ ازیں انہوں نے علاقہ عوام کے مشکلات اور ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا گیا قبل ازیں ڈ ی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے بہترین کارکردگی پر پولیس آفسران اور اہلکاران کو توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات دیئے موجودہ خالات کی پیش نظر میں پولیس اہلکاران کم سائل کے باوجود اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں رہے ہیں, بہادر پولیس آفسران کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے توصیفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات سے نوازوں گا تقرریاں جاری رہے گا ۔