صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41

صوابی۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم کے حلقہ پی کے 34صوابی4میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے احکامات ردی کی ٹوکری کے ڈھیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس حلقے میں ایم پی اے کے دیئے گئے ناموں کی بجائے پی ٹی آئی کے غیر متعلقہ لوگ کارڈ تقسیم کر نے لگے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا کہ ہر صوبائی حلقے میں متعلقہ ایم پی اے اپنے دیئے گئے ناموں کے مطابق ان کے لوگ کارڈ تقسیم کرینگے لیکن ایم پی اے عبدالکریم کے حلقہ پی کے 34صوابی4میں وزیر اعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود صحت انصاف کارڈ پی ٹی آئی کے متعلقہ ذمہ دارا ن تقسیم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اس حلقے میں مستحق اور حقدار لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے جب کہ غیر متعلقہ لوگوں کے ذریعے کارڈ تقسیم کر نے کے اس عمل کے خلاف وزیر اعلیٰ کے مشیر عبدالکریم ایم پی اے نے اسمبلی کے فلور پر اس مسئلے کو اُٹھانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ غیر متعلقہ لوگوں کے ذریعے صحت انصاف کارڈ تقسیم کر نے سے نہ صرف صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کی بدنامی ہو رہی ہے بلکہ مستحق اور حقداروں کی بجائے منظور نظر لوگوں کو کارڈ ملنے سے عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :