گران فروشوں ،تجاوزات ، غیر قانونی پیٹرول یونٹ کیخلاف جلد کریک ڈائون شروع کرینگے ،اے سی کرک

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:41

کرک۔02دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر کرک انور الحق نے کہا ہے کہ گران فروشوں ، ناجائز تجاوزات ، غیر قانونی پیٹرول یونٹ کیخلاف چند دن میں کریک ڈائون شروع کرینگے ،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا اُنہوں نے کہا کہ کرک شہر ، صابر آباد ، لتمبر سمیت دیگر بازاروں میں عارضی اور مستقل ناجائز تجاوزات مافیا نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر سے مشاورت کے بعد پیر کے روز سے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ہیوی منشری کے ذریعے تجاوزات کا صفایا کرینگے اُنہوں نے مزید کہا کہ کرک شہر میں نام نہاد ٹیلر ماسٹر کپڑوں سلائی پر غریب عوام کی چمڑی اُدھڑنے میں مصروف عمل ہیں عوامی شکایت بے تحاشا موصول ہورہی ہیں ان کیخلاف بھی قانونی کاروائی اور سرکاری نرخ سے زیادہ اُجرت وصول کرنے کیلئے درزیوں کیخلاف بھی مہم پیر کے روز سے پلان میں شامل ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ کرک شہر میں ریڑھی بانوں نے میں سڑک کو لیکر کے ماند بنایا ہوا ہے جس سے ٹریفک امدرافت اور پیدل آمدرفت میںعوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے دکانداروں نے دکان سے باہر تھڑے فروش کو دکان سے باہر بیٹھا کر سڑک کو تنگ کر کے اُن سے پیسے لیتے ہیں ایسے تمام دکانداروں کیخلاف بھی کاروائی کرونگا اُنہوں نے میڈیا کے ذریعے ناجائز تجاوزات مافیا کو پیغام دیا کہ وہ پیر کے روز تک ناجائز عارضی اور مستقل تجاوزات ختم کریں پیر کے روز سے جب کریک ڈائون شروع کرینگے جاری اپریشن کے دوران جو بھی دھیر لیا جائیگا کسی صورت میں نہ معاف کرونگا اور نہ کسی کی سفارش قابل قبول ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :