بھارت اشتعال انگیزی پھیلاکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے،جارحیت پسندی بھارت کو مہنگی پڑے گی

جماعة الدعوة ضلع کوئٹہ کے مسئول مولانا محمد اشفاق کا آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) جماعة الدعوة ضلع کوئٹہ کے مسئول مولانا محمد اشفاق نے کہا ہے کہ بھارت اشتعال انگیزی پھیلاکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ جارحیت پسندی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے۔ بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا۔ کشمیر کی آزادی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔

کشمیر اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مظلوم کشمیر ی پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں لیکن ہمارے حکمران غفلت کا شکار ہیں۔ ہم وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ بھارت سے دوستی پر مبنی پالیسیاں چھوڑ کر کشمیریوں کی مدد کیلئے کھڑے ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بس اڈا خاران میں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعوتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ آزادی کشمیر کانفرنس سے رہنما جماعة الدعوة مولوی عبدالمجید خارانی، ڈاکٹر ابو الخالد مدنی ، علاقائی عمائدین میر الطاف ملازئی، جمعیت نظریاتی کے مولوی عبدالکبیر ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میںمقامی آبادی اور ملحقہ علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفر نس کے شرکا نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن پر گولہ باری کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مولانا محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کی مدد فرض سمجھتے ہیں۔ بھارت کشمیر میں تحریک آزادی کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ یہی وجہ ہے لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر بسوں اور ایمبولینسوں پر فائرنگ کر رہی ہے۔ حکومت پاکستان کو بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے۔ بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا۔ کشمیر کی آزادی کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔بزدل بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ مودی سرکار کو منہ تو ڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :