اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے گاہکوچ بازار اور بس اڈے پر چھاپے

ناقص اور زائدالمیاد اشیا کو قبضے میں لے لیا ‘دکاندار حوالات میں بند

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:37

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے گاہکوچ بازار اور بس اڈے پر چھاپے دکاندار حوالات میں بند، جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے فوڈ انسپکٹر اور چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ گاہکوچ بازار میں مختلف جنرل سٹور وں ،گوشت کی دکانوں ،اور بس اڈے پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف ناقص اور زائدالمیاد اشیا کو اپنے قبضے میں لے لیا بلکہ متعدد دکانداروں کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند بھی کردیا گیا واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کی یہ کاروائی گزشتہ روز سے جاری ہے جس میں انھوں نے مختلف جنرل سٹوروں پر چھاپے مارکر ناقص اور زائدالمیاد کاسمیٹکس کی اشیا ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ایسی اشیا پر پابندی گزشتہ ہفتے عائد کی گئی تھی اور دکانداروں پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ آئندہ ایسا کرنے سے گریزاں رہیں اور ایک ہفتے کے اندر ایسی اشیا اپنی دکانوں سے ہٹا ئیں اور اسی سلسلے میں کاروائی آج بھی جاری رہی ہے اور مزاحمت پر متعدد دکانداروں کو سزا کے طور پر حوالات میں بھی بند رکھا گیا ہے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے آج گاہکوچ میں مختلف بس ،ویگن ،اڈوں پر بھی چھاپے مارے ہیں اور وہاں پر ٹرانسپورٹرز کے ووچر چیک کیے گئے ہیں اے سی نے تمام اڈہ منیجر ز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقرر کردہ کرایوں کی مکمل پاسداری کریں اور کسی بھی مسافر سے ایک دو روپیہ بھی زائد چارج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اے سی نے ایک اڈہ منیجر پر زائد کرایہ چارج کرنے پر موقع پر جرمانہ بھی عائد کیا اور اسے زائد وصول کردہ رقم بھی مسافر کو واپس کرادی علاوہ ازیں اے سی نے گوشت کی دکانوں پر بھی چھاپے مارے اور ان کی اوزاں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اے سی نے تمام قصابوں کو سیٹنڈر ڈ وزن استعمال کرنے کاحکم نامہ جاری کیا اے سی نے قصاب کو گوشت کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دی اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری مضر صحت اشیاء کے خلاف ہمارا اپریشن گاہکوچ تعیناتی کے اخری دن تک جاری رہے گااور ہم عوام کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ماضی کی طرح انھیں کسی بھی شخص کولوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے ۔

۔میہ مکمل طور پر بے بس ہوگئی ہے ،،،،