بونیر،تجا وزات کیخلاف آپریشن کا آغاز ،درجنوں دکانداران گرفتار

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)تحصیل کونسل گاگرہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرلیا ،درجنوں دکانداران گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل گاگرہ کے ٹی ایم او قدیر نصیرخان نے ٹی او آر امیر عالم خان دیگر عملہ اور ٹریٖفک انچارج علام خان نے گزشتہ روز مرکزی تجارتی بازار سواڑی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیا ۔

اس دوران فٹ پاتھ پر قبضہ جماکر کاروبار کرنے والے پندرہ دکانداروں،چابڑی فروشون،سبزی اور فروٹ فروشوں کا سامان اٹھاکر ٹریکٹر ٹرالی میں ڈالاگیا اور تجاوزات میں ملوث افراد سے شناختی کارڈ جمع کراکر انکو دفتر اکر جرمانہ بھرنے کی ھدایات جاری کیے ہیں۔اس دوران بازار تجاوزات سے پاک ہوکر انے جانے والے پیدل افراد ،گاہک اور چلنے والی گاڈیوں کے لئے بہت آسانی پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

جس پر وہاں موجود گاہک اور دکانداروں کے ساتھ ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک اھلکاروں نے سکھ کا سانس لیا ۔اس موقع پر ٹی ایم او قدیر نصیر خان اور ٹی او آر امیر عالم خان نے بتایا کہ موٹر سائیکل سٹینڈ،رکشہ سٹینڈ،ہتھ ریڑی سٹینڈ کے ساتھ سبزی و فروٹ منڈی کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے اور بہت جلد چناڑ کے مقام پر مذبح خانہ بھی بن جائے گا۔اور بازار سواڑی میں لائٹنگ کا بندوبست اور صفائی کا خاص انتظام کیا جارہاہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ایم اے سٹاف کے پانچ بندے کام پر لگادیے گئے ہیں مذید پانچ بندے ہت ریٹری سمیت کرایہ پر حاصل کرکے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کل دس مذید سٹاف بھر تی کراکر صفائی کے کام پر لگادیاجائے گا۔

انھوں نے واضح کیا ہے کہ سواڑی بونیر کا سب سے بڑی تجارتی منڈی ہونے اور گاگرہ ٹی ایم اے کے لیے امدن کا بڑا زریعہ ہونے کی وجہ سے خاص توجہ کا مرکز ہے اور بہت جلد بہت سارے سہولیات فراھم کرکے اس بازار کو مثالی بنایا جائے گا۔انھوں نے تجاوزات کو سب سے بڑا مسلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے سٹاف ھفتہ میں دو بار اس بازار کا دورہ کرے گا اور تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اورتجاوزات رکھنے والوں کو خبر دار کیا ہے کہ ایئندہ جرمانہ ڈبل اور سامان کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔