لنڈیکوتل، اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسودکا حوالات کا دورہ ، قیدیوں کے کیسوں کاجائزہ لیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)لنڈیکوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور پولیٹکل تحصیلدار ارشاد مہمند نے لنڈیکوتل حوالات کا دورہ کیا،حوالات میں عدالت لگاکرانتالیس قیدیوں کی کیسوں کاجائزہ لیا،جن میں چھ قیدیوں کے رہائی کے احکامات جاری کئے گزشتہ روز اے پی اے لنڈیکوتل نے لنڈیکوتل حوالات کا دورہ کیااورصفائی کا نظام چیک کرکے تسلی بخش قرار دیااور بعد میں حوالات کے اندرعدالت لگاکر انتالیس قیدیوں کے کیسزنمٹادئے گئے جن میں معمولی نوعیت کے الزام میں گرفتار چھ قیدی ضمانت پر رہا کئے حوالات میں زیادہ ترتعداد افغان مہاجرین کا تھااے پی اے رحیم اللہ محسود سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ حوالات میں اٹھارہ سال سے کم اور ساٹھ سال سے زیادہ کوئی قیدی موجود نہیں ہیں اور چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ہر قیدی کی ٹرائل شروع ہو جاتی ہے جو اٹھارویں ترمیم پرمن وعن عمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ معمولی نوعیت کے قیدی رہاہو رہے ہیں اور قیدیوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا انکی ذمہ داری ہے اس مو قع پر ان کیساتھ پولیٹکل تحصیلدارارشاد مہمند ،صوبیدار میجر علی محمد لائن افیسر ٹیکا خان ،جیل صوبیدار نورزیب بھی موجود تھے۔