سانگھڑ، ایس ایس پی سانگھڑ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ، تاجر برادری ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی شرکت

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)ایس ایس پی سانگھڑ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس ، تاجر برادری ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ا یس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی زیر صدارت با رہ ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی آفس میں پولیس افسران ،علمائے کرام اور جلوسوں کے منتظمین کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک علماء اور منتظمین نے جلوسوں اور محافل میلاد کے انعقاد میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ا یس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین لغاری نے تمام مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی،ا یس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اجلاس میں شریک علمائے کرام ا ور جلوسوں کے منتظمین کو آگاہ کیا کہ ضلعی پولیس نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میلاد کی تقاریب کی سیکیورٹی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے تمام جلوسوں اور محافل میلاد کی تقاریب کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران کے اپنے علاقوں کے علماء اور امن کمیٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کر نے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق حسین آرائیں ، گروپ آفیسر اسپیشل برانچ بابر مری ، انچارج بم دسپوزل اسکواڈ انسپکٹر شفقت، ملک شیر محمد، مفتی نور نبی سکندری،مولانا عصمت اللہ، رئیس احمد مغل،صوفی امجد اسلام و دیگر نے شرکت کی۔