ملک بھر خاص طور پر سندھ میں نئی تنظیم سازی کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں،کیپٹن صفدر

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:17

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ملک بھر خاص طور پر سندھ میں نئی تنظیم سازی کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں جنوری 2017میں اندروں سندھ کا دورہ کرینگے ،وہ پی ایم ہائوس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن سندھ کونسل کے رکن ملک راجہ عبدالحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر ملک راجہ عبدالحق نے میرپورخاص ڈویژن میں پارٹی سرگرمیوں اور پروگروموں کے حوالے سے مرتب کردہ کتابچہ پیش کیا اور ڈویژن بھر میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں 2007سے قبل حیدآباد اور کراچی کیلئے درجن بھر ٹرینیں چلتی تھیں جو گزشتہ دس سالوں سے بند کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ڈویژن بھر کی عوام ٹرین کی سستی سفری سہولیت سے محروم ہیں ،جبکہ پچھلے کئی برسوں سے میرپورخاص میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث شہر کھنڈرات کا نمونپہ پیش کررہاہے ،انہوں نے بتایا کہ مرکزی قیادت کی عدم توجہی کے باعث سینئر کارکنان سخت مایوس ہیں ،مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ہونے کے باوجود سندھ میں سینئر کارکنان بے یارومددگار ہیں ،اس موقع پر کیپٹن صفدر نے سندھ میں سب سے زیادہ پارٹی پروگروم منعقد کرنے پر ملک راجہ عبدالحق اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ کارکنوں میں پھیلی مایوسیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور سینئر متحرک کارکنان کو آگے لایا جائے گا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :