گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کا کھارا در کے قریب مارکیٹ میں آتشزدگی پر اظہار تشویش

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی نے کراچی کے علاقہ کھارا در کے قریب واقع مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی اور متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو آگ لگنے کی وجوہات کی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوری اور موئثر اقدامات کے ذریعہ آگ پر قابو پا کر مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے اس ضمن میں شہر بھر کی فائر بریگیڈز گاڑیوں کو وقت ضرورت فوری طلب کیا جائے۔گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ میں شر پسندی، انسانی غلطی یا حاد ثہ کے تعین کے لئے تحقیقات کی جائے اور آگ لگنے کی اصل وجوہات کے سامنے آنے پر مستقبل میں اس کے تدارک کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جائیں،تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات سے محفوظ رہا جاسکے، گورنر سندھ نے کہا کہ فوری رسپانس کے لئے فائر بریگیڈ کا جدید نظام وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :