کراچی،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے کار ڈیلر جاں بحق،نور محمد گوٹھ کے قریب سے دوافراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) کراچی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے کار ڈیلر جاں بحق ہو گیا۔ سپر ہائی وے پر نور محمد گوٹھ کے قریب سے دوافراد کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

عزیز آباد میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے کار ڈیلر نعمان جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طرف سپر ہائی وے نور محمد گوٹھ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ دونوں افراد کے منہ اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ان کی شناخت محرم مغیری اور عرفان مغیری کے نام سے کی گئی ۔ دونوں افراد بھکاری تھے اور آپس میں چچا بھتیجا تھے۔