وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ، غیر حاضر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا، ساڑھے نو بجے تک افسران دفتر نہیں پہنچتے تو بہتر ہے کہ گھر بیٹھیں،مراد علی شاہ کاانتباہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ، غیر حاضر افسران کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ غیر حاضر افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے نیو سیکرٹریٹ بلڈنگ میں صبح نو بجے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

پہلی منزل سے ساتویں منزل تمام افسران کے دفاتر کا دورہ کیا اور تمام افسران کی حاضری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٴْن کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا۔ ساڑھے نو بجے تک افسران دفتر نہیں پہنچتے تو بہتر ہے کہ گھر بیٹھیں۔

متعلقہ عنوان :