جیکب آباد کالج اینڈاسکول آف سائنس کے زیر اہتمام چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈرو کی اہمیت کے عنوان پر تقریری مقابلہ کا انعقاد

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) جیکب آباد کالج اینڈاسکول آف سائنس کی جانب سے چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈرو کی اہمیت کے عنوان کے تحت تقریری مقابلہ کرایا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور سی پیک کے متعلق پرجوش تقاریریں کیں اور داد وصول کی، اس موقع پر چیئرمین جیکب آباد کالج اینڈ اسکول آف سائنس عبدالرشید ٹالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک یورپی و ایشائی ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہے ،پاکستان کی معیشت مضبوط اور روزگار کے مواقعے مہیا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینج ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :