کراچی،الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہنر مندوں میں بلا سود قرضوں کی تقسیم

جمعہ 2 دسمبر 2016 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن نے مواخات پر وگرام کے تحت 25 ہنر مند خواتین و حضرات میں 4لاکھ 60 ہزار کے بلا سود قرضے کے چیکس تقسیم کر دیئے ،خصوصی تقریب میں چیکس الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اسسٹنٹ سیکر یٹری احمد جمیل راشد،،الخدمت وومن ونگ کی پروفیسر نائلہ اشرف ،پروفیسر نجم السحرنے تقسیم کیے،اس موقع پر احمد جمیل راشد، نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہنر مند افراد کوان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے ،اسی لیے ہنر مند افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ،انہوں نے مہنگا ئی کی وجہ کمزور طبقہ مشکلات کا شکار ہے ،آج غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ،بلا سود قرض کی بدولت ہنر مند افراد چھوٹے چھوٹے کاروبار کا آغاز کر کے اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :