سپر بند بکھری احمد خان کو دریا ئی کٹا ؤ سے بچانے کے لئے تعمیراتی کام شروع کردیا گیاہے،ڈی سی او

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:58

لیہ۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)سپر بند بکھری احمد خان کو دریا ئی کٹا ؤ سے بچانے کے لئے تمام ضر وری مشینری اور پتھر پہنچا کر کا م شروع کر دیا گیا ہے ،یہ بات ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو حفاظتی اقداما ت بارے پر یس بریفنگ میں بتا ئی ۔ انہو ں نے کہا کہ دریا ئے سندھ کے رخ تبدیل کر نے کی وجہ سے مشرقی کنارے مختلف مقاما ت پر جزوی متا ثر ہو ئے ہیں جن کے لئے سیکرٹری آبپاشی کی خصوصی ہدایا ت پر ٹیم تشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ماہرین کی ٹیم کی طرف سے تجو یز کردہ لا ئحہ عمل کے تحت عمل درآمد شروع کر دیاگیا ہے اور سپر بند بکھری احمد خان سے ملحقہ علا قوں کو مزید محفوظ کر نے کے لئے ضروری مشینری موقع پر پہنچا دی گئی ہے اور بند کی مضبو طی کے لئے پتھر ڈالنے کا کا م جا ری ہے ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ حکو مت پنجا ب کی ہد ایا ت پر نشیبی علا قوں کو مستقل بنیا دوں پر محفوظ بنا نے اور دریا ئی کٹا ؤ کو روکنے کے لئے لوپ (کنڈی ) بند تعمیر کر نے کی تجو یز پر جلد عملدرآمد ہو گا۔