ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:58

لیہ۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ راجہ قمرالزمان نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل میں ہسپتال ،کچن اسیران ،نوعمرقیدیوں کے وارڈ کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مجموعی طورپر صفائی ستھرائی و سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ انہوں نے جیل میں قید معمولی جرائم میں ملوث 10قیدیوں کی رہائی کا حکم بھی دیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملک صفدرحسین اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :