عدالت نے خاتون سمیت 2منشیات فروشوں کو بری کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56

خانپور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ایڈیشنل سیشن جج خان پور رانا عبدالحکیم نے تھانہ صدر خان پور کے مشہور مقدمہ منشیات کا فیصلہ سنا تے ہوئے نذیراں عرف گڈی اور مشتاق نامی شخص کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مار چ2016 میں تھانہ صدر خان پور پولیس نے چک 113 این پی میںنذیراں عرف گڈی اور مشتاق احمد نامی شخص کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 9سی مقدمہ درج کیا اور ان سے 2200 گرام چر س کی برآمد گی دکھائی گزشتہ روز عدالت نے ناکافی ثبوت ہونے کی بنا پر ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا ۔