سستی اور مسلسل بجلی کا خواب آئندہ سال پورا ہو جائے گا، شیخ وقار الدین

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:56

خانپور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لیپ ٹاپ سکیم سے لے کر سی پیک منصوبے تک مسلم لیگ ن کی حکومت مسلسل کامیابیوں کے زینے عبور کر رہی ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے الیکشن سے قبل قوم سے کیے تمام وعدوں کو پورا کر دیا ہے۔ سستی اور مسلسل بجلی کا خواب آئندہ سال پورا ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم این اے شیخ وقار الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو ملک انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا تھا خزانہ خالی تھا ۔وزیراعظم محمدنواز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی معیشت کا ڈھانچہ تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اب عوام پر امید ہے کہ آنے والا وقت ملک و قوم کے حق میں بہتر فیصلے کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :