خواتین پر تشدد کے خاتمے کی عالمی مہم کے پروگرام 10 دسمبر تک جاری رہیں گے،بشریٰ امان
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمیناروں کا انعقاد جاری ہے جس میں خواتین کو حکومت پنجاب کے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
کنیئرڈ کالج میں طالبات کے مابین خواتین پر تشدد کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں کا انعقاد کیا گیا جس سے طالبات کو خواتین کے حقوق و فرائض اور مائینڈ سیٹ میں تبدیلی کے متعلق آگاہی حاصل ہوئی ۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، اداکارہ فریال گوہر ، اپوا کی در شہوار نے محکمانہ مہم کو سراہا اور کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ذریعے خواتین کے خلاف منفی روئیے تبدیل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کا مطلب بطور انسان ان کے حقوق کی نفی کرنا ہے ۔انہوں نے لڑکیوں کی کم عمری اور جبری شادی ، تشدد اور منفی رویوں کی مذمت کی او رکہا کہ ہم سب کو ملکر خواتین پر تشدد کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور طالبات کی کوششوں کی تعریف کی ۔طالبات نے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلموں میں لڑکیوں کی کم عمری کی شادی ، معاشرتی جبر ، منفی رویوں اور بنیادی حقوق کی نفی کی عکاسی کی ۔ ججز کے فیصلے کے مطابق کنئیرڈ کالج کی آمنہ مختار اور ان کی ٹیم کو پہلے ، ثانیہ کو دوسرے اور عارفہ حئی اور عائشہ کی تیار کردہ دستاویزی فلم کو تیسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔خواتین پر تشدد کے خاتمے کی عالمی مہم 10 دسمبر تک جاری رہے گی ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.