سجاول میں سندہی ثقافتی دن کے حوالے سے تقاریب کاسلسلہ جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) سجاول میں سندہی ثقافتی دن کے حوالے سے تقاریب کاسلسلہ جاری ہے ،جس میں مختلف علاقوں میں سندہی ثقافتی گیت اور ٹیبلوز پیش کئے جارہے ہیں علاوہ ازیں مقامی مذہبی رہنمائوں کی جانب سے اسکولز میں ثقافتی آڑ میں طلبہ وطالبات کو رقص پرمجبور کرنے اور تعلیمی سلسلہ متاثرکرنے پر سخت تنقید کی جارہی ہے ،انہوں ثقافتی رنگ کی آڑ میں مذہبی احکامات کے منافی سرگرمیاں روکنے کا مطالبہ کیاہے ۔#