نیو نیوز ٹی وی پر پابندی کے فیصلے کے خلاف سجاول میں بھی صحافیوں اور سیاسی سماجی شخصیات کا احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:52

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) نیو نیوز ٹی وی پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ملک بھرکی طرح سجاول میں بھی صحافیوں اور سیاسی سماجی شخصیات کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،سجاول میڈیاکلب میں سیاہ پٹیاں باند کراحتجاج کیاگیا،اس موقع پر شفیع اللہ میمن اور دیگرنے اپنے احتجاجی خطاب میں کہاکہ آزادی صحافت پر پابندی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، پیمرا میں شخصی پسند ناپسند کے بجائے میرٹ کو ملحوظ رکھاجاناچاہئے نیو نیوز کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز قبول نہیں کیاجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :