اوورسیز پاکستانیوں کے کیسوں کاجلد فیصلہ،اوپی سی اور بورڈآف ریونیو نے مشترکہ حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی )پنجاب اور بورڈ آف ریونیونے ریونیو عدالتوں میں زیرسماعت اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت دونوں اداروں کے حکام ہر پندرہ د ن بعد اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیںگے۔

اس بات کا فیصلہ کمشنر اوپی سی افضال بھٹی اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جوادرفیق ملک کے درمیان ایک اجلاس کے دوران کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرریونیو اوپی سی عشرت اللہ نیازی اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پا کستانیوں کے ریو نیو جو ڈیشل کیسز کو جلد نمٹانے کے حوالے سے بو رڈا ٓف ریونیو اور اضلاع کے ریو نیو افسران کا کر دار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی معاونت سے ریو نیو عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کا جلد فیصلہ ممکن ہے ۔

اجلاس کے دوران سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو جواد رفیق ملک نے بتایا کہ اس ضمن میں فیلڈ افسران کو ضروری ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے بعض کیسوں پر تفصیل غوروخوض بھی کیا گیا۔