پشاور ،محمد زئی دلہ زاک روڈ نے تھا نہ چمکنی کے پولیس حکام کے خلاف احتجا جی مظا ہر ہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پشاور کے علا قہ محمد زئی دلہ زاک روڈ نے تھا نہ چمکنی کے پولیس حکام کے خلاف گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہر ہ کیا مظا ہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیا دت بختیا ر خان ، اختر علی اور دیگر مشرا ن کر رہے تھے انکا کہنا تھا کہ چمکنی پولیس سٹیشن اور چوکی انچار ج نے ڈی ایس پی چمکنی کی ایما ء پر علا قے میں پولیس گر دی قائم کر رکھی ہے آئے روز سر چ اینڈ سڑائیک آپریشن کے نا م پر معزز اور شریف شہریو ں کے گھرو ں میں داخل ہو تے ہیں اور انکی گھرو ں کی بے عزتی کر تے ہیں انہوں نے بتایا کہ سر چ اینڈ سڑائیک آپریشن میں پولیس کے سا تھ لیڈی پولیس موجود نہیں ہو تی ہے اور بغیر کسی اطلاع کے دیئے ہوئے پولیس گھرو ں میں داخل ہو تے ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علا قہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ چکی ہے انہوں نے بتایا کہ چمکنی پولیس نے علا قے محمد زئی اور ملحقہ علا قو ں میں غنڈی گر دی قا ئم کر رکھی ہے جس سے پو چھنے والا کو ئی نہیں ہے مقر رین نے چمکنی پولیس پر الزاما ت عائد کر تے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ا ن کے گھرو ں سے قیمتی اشیا ء بھی لے گئے ہیں انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا ناصر در انی ، چیف کیپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او چمکنی اور چوکی انچا رج کو معطل کر کے انکے خلاف انکو ئری کی جائے اور عوام کو جا ن و ما ل کی تحفظ فراہم کیا جائے بصو رت دیگر احتجا ج کا راستہ وسیع کر دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تاہم بعدازاں ایم پی اے فضل الہی اور ڈی ایس پی کینٹ کما ل حسین خان کی یقین دہا نی کے بعد مظاہرین نے احتجا جی مظا ہر ہ ختم کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :