امن امان کی مکمل بحالی ، شہر کے تجارتی ، کاروباری ، تعلیمی سرگرمیاں تمام سیاسی ،جمہوری اور مذہبی اداروں کے لئے اہمیت کی حامل ہیں ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ شہر میں تاریخی رواداری اور بھائی چارگی آج بھی موجود ہیں جسکی دوبارہ بحالی کے لئے سیاسی اور فکری ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں امن امان کی مکمل بحالی ، شہر کے تجارتی ، کاروباری ، تعلیمی ، سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور بھائی چارگی کے فروغ کے لئے تمام سیاسی ،جمہوری اور مذہبی اداروں کے کردار کو اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں تاریخی رواداری اور بھائی چارگی آج بھی موجود ہیں جسکی دوبارہ بحالی کے لئے سیاسی اور فکری ہم آہنگی کی ضرورت ہے ، بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے رواداری اور بھائی چارے کو خراب کرکے نفرت اور تعصبات پھیلانے والوں نے ہمیشہ اغیار کے اشاروں پر گامزن رہ کر کردار اد ا کیابدقسمتی سے شروع دن سے انتہا پسند ی اور مذہبی تعصبات کو بہانہ بنا کر یہاں کے عوام کو ایک دوسرے سے دور لے جانے کی کوششیں کی گئی ان عناصر کو باقاعدگی سے مقتدر قوتوں کی جانب سے سرپرستی حاصل رہی اگر شروع دن سے انتہا پسندی اور اسکے فروغ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجاتا تو آج شہر میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا اور عوام کو اپنی روز مرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات درپیش نہ ہوتی انتہا پسندی کے تحت ہزاروں بے گناہ افراد کو شہید جبکہ لاکھوں کی تعدا د میں عوا م زخمی ہوئے ملکی اور بین الاقومی سطح پر ملکی امیج کو بھی شدید نقصان پہنچا بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے زریعے ڈیڑھ دہائیوں سے بدترین نسل کشی کی گئی کوئٹہ اور گردنواح میں قوم کے ہر طقبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جنمیں سیاسی ، سماجی تاجروں ، طلبا اور بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث ایک عناصر بھی گرفتا ر نہیں ہوا بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تشکیل دینے والی نیشنل ایکشن پلان بھی مفروضہ ثابت ہوا اسے اسکی اصل روح کے مطابق آگے نہیں لے جایا جاسکا جبکہ عوام آج بھی شہر کے بہترین مفادات اور شہر میں امن ،کی بحالی تجارتی کارباری تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی امید لے کر حکومت سے اس ضمن میں کردار ادا کرنے مطالبہ کررہی ہے ، بیان میں امن امان اور بھائی چارگی کی مکمل بحالی کے لئے تمام سیاسی او ر جمہوری اداروں کے کردار کو اہمیت کے حامل قرار دیا گیا ۔