مریدکے،گھریلو خواتین کو جا/ن سے مار دینے اور قابل اعتراض ویڈیو فیس بک پر چڑھاکر بلیک میل کرنے والا گرفتار ، مقدمہ درج

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:40

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) تھانہ سٹی پولیس نے گھریلو خواتین کو جان سے مار دینے اور قابل اعتراض ویڈیو فیس بک پر چڑھاکر بلیک میل کرنے والے کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی مریدکے میں مریدکے ٹاؤن کے رہائشی محمد نواز ولد ظفر علی کی طرف سے درج کرائی جانے والی ایف آر کے مطابق اس نے اپنے گھر میں چھپے ہوئے نوجوان انجم عرف گورا کو پکڑا تو اس نے پسٹل نکال کر مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دی اور اپنا سامان وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا جس پر میں نے اپنی بیوی نازیہ سے سخت لہجے میں بات کی تو اس نے بتایا کہ انجم عرف گورا اسے جان سے مار دینے اور قابل اعتراض ویڈیو فیس بک پر چڑھانے کی دھمکیاں دے کر ذیادتی کا نشانہ بتاتا رہا اور ا ب وہ اس کے بچے حاملہ ہو چکی ہے۔

مدعی محمد نواز کے مطابق ملزم اپنے اشتہاری ملزمان دوستوں کے ذریعے مجھے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر618/16 درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :