نوشہرہ کینٹ،ڈپٹی کمشنر نے دریائے کابل میں ہر قسم کے گندگی پھینکنے پر مکمل پابندی لگادی

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:37

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے دریائے کابل میں ہر قسم کے گندگی پھینکنے پر مکمل پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں عوام الناس اور خاص کر ہوٹل مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ ہوٹلوں کا گند ، شاپنگ بیگز اوردیگر ہر قسم کی گندگی دریائے کابل میں نہ پھینکی جائے۔ گند پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :