نوشہرہ کینٹ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی غیر معیاری اور ناقص واٹر سپلائی سکیم پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سخت ایکشن

سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ جبہ دائود زئی پہنچ گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 20:37

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) نوشہرہ جبہ دائود زئی میںمحکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی غیر معیاری اور ناقص واٹر سپلائی سکیم پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سخت ایکشن ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ جبہ دائود زئی پہنچ گئے۔سکیم کے معیار کو ناقص قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

سکیم کو جلد ازجلد عوام کی سہولت کیلئے معیاری پائپوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے محکمہ کو احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر وزیر اعلیٰ شکایات سیل نوشہرہ کے چیئرمین حاجی حسین احمد نے جبہ دائودزئی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نوشہرہ کی جانب سے غیر معیاری اور ناقص سکیم کی نشاندہی کرکے تفصیلی رپورٹ ضلع ناظم اعلیٰ نوشہرہ لیاقت خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو ارسال کی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ کے سیکریٹری کو سکیم کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس پر سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ نظام الدین نے وزیر اعلیٰ شکایات سیل نوشہرہ حاجی حسین احمد خٹک کے ہمراہ مذکورہ سکیم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ، چیف انجنیئرنعمت اللہ خان، سپرنٹنڈنگ انجنیئر رحمت علی محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے افسران اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔

سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نظام الدین نے واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو ناقص اور غیر معیاری قرار دیتے ہوئے گھروں کو جی آئی پائپ کے کنکشن دینے اور سکیم کو حفظان صحت کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ اس موقع پر انہوں نے پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے افسران کوہدایات جاری جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہکام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔سیکریٹری پبلک ہیلتھ سکیم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔ جس میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔یاد رہے کہ مذکورہ سکیم کے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ جبکہ سب انجنیئر سمیع اللہ کو معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :