نوکری کے سفر میں ساتھی کا علیحدہ ہونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، آئی جی پی ناصر خان دُرانی
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:37
(جاری ہے)
پولیس اصلاحات اور سپیشلائزڈ ٹریننگ سکولوں کا قیام اُن کی دن رات انتھک سخت کوششوں سے ممکن ہوا ۔وہ بیک وقت پولیس فورس کے سولہ شعبوں کی نگرانی بہترین انداز میں مکمل یکسوئی کے ساتھ کررہے تھے۔
آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے آفسر کو ادارے کی ماں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ایڈیشنل آئی جی پی کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود پولیس کانسٹیبل کی طرح کا م کیااور کبھی انا پرستی اورعہدوںکی ٹاٹ بھاٹ کے شکار نہ ہوئے اور اُن کے کردار،سخت محنت ، صلہ رحمی اور کام سے لگن کوہر ایک کے لئے مشعل راہ قرار دیا ۔ آئی جی پی نے کہا کہ نوکری کے سفر میں ساتھی کا علیحدہ ہونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ تاہم سرکاری ملازمت سے بخیر و خوبی اور عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بڑی اعزاز کی بات ہے۔ اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں محمد آصف 3 دسمبر1956 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 18 اکتوبر1984 کو پولیس فورس میں بحیثیت اے ایس پی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس، اسلامک اسٹیڈیز اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز ، ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، اے آئی جی ڈیویلپمنٹ، ایڈمنسٹریشن، ڈسپلن، لاجسٹک، ڈی پی اُو میاں والی، ناروال، ڈی جی خان، اٹک، خوشاب، فیصل آباد اور گجرانوالہ اور ایس ایس پی ٹریننگ پولیس گجرانوالہ ڈویژن، ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو پنجاب فرائض سرانجام دیئے۔ آپ کو ٹریفک پلاننگ ڈیزائن،منیجمنٹ، ٹریننگ اور ایجوکیشن میں خصوصی ملکہ حاصل ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی کورسز اور ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔ آپ ایک ممتاز دانشور اور اچھے لکھاری بھی ہیں آپ کے ریسرچ پیپرز میں نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی، پاکستان میں پولیس ٹریننگ کے اخلاقی پہلو اور کیس اسٹیڈیز آف پیڈیسٹرین انسی ڈینٹس (Case Studies of Padestrian Incidents) اور اُردو تصانیف میں سفرنامہ اپنوں کے درمیان، خیال ناتمام، دید اور اُمید کا موسم شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرزمیاں محمد آصف نے بچپن سے لیکر ملازمت تک اور اس دوران ان کی زندگی میں رونما ہونے والے اہم واقعات اور تجربات ،ساری زندگی سخت کام کے اُصولوں پر کاربند رہنے اور دیانتداری اور ایمانداری کو اپنا حاصہ بنانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی کامیابی کا راز ’’توڑا سا زیادہ کام کریں۔ آپ ممتاز ہو جائیں گے‘‘ ، ’’وہ کام کے بغیر کسی کام کے نہیں‘‘، ’’ہرمصیبت میں راحت کے بیج ہوتے ہیں‘‘ اور’’ اناپرست جیت کر بھی ہار جاتے ہیں،، کے اُصول پر مبنی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.